تازہ تر ین

فاطمہ فرٹیلائزرکا کمال،شاہی قلعہ میں صنعتکار کے بیٹے کی دعوت ولیمہ ،ہیر ٹیج کونسل قوانین کی دھجیاں اڑا دیں

لاہور (خصوصی رپورٹر، نامہ نگار) سیاسی اثرورسوخ یا پھر دولت کی چمک ؟ بین الاقوامی ہییرٹیج کونسل میںشامل تاریخی شاہی قلعہ میں معروف صنعتکار کے بیٹے کی دعوت ولیمہ کا اہتمام، لاکھوں روپے کے عوض بین الاقوامی ہیرٹیج کونسل کے قوانین کی دھجیاں اڑا دی گئی، چینل فائیو، خبریں کی نشاندہی پر وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کا نوٹس، ابتدائی رپورٹ پر فورٹ انچارج معطل کردیا گیا مزید تحیققات کےلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، والڈ سٹی ڈی جی کا کہنا ہے کہ دیگر ملوث افسران و ملازمین اور شادی کا اہتمام کرنے والوںکے خلاف بھرپور قانونی کارروائی کرنے کے احکامات جاری کر دئےے ہیں۔ فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی کے چیف ایڈمنسٹریٹر آفیسر کی طرف سے 100افراد کے لئے کارپوریٹ ڈنر کا اجازت نامہ لیا گیا تھا جس کا غلط استعمال کیا گیا ہے جس کے لئے متعلقہ کمپنی کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لیے تھانہ ٹبی سٹی میں درخواست دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے بڑے صنعتکار نے لاہور کے تاریخی شاہی قلعے میں 9جنوری کے روز بیٹے کی دعوت ولیمہ کا اہتمام کیاگیا، تقریب کے بعد قلعے میں بکھرے سامان کی چینل فائیو نے ویڈیو حاصل کرلی۔ شاہی باورچی خانہ میں منعقد کی گئی بدھ کی رات ہونے والی دعوت ولیمہ میں ڈھائی سے تین سو افراد شریک ہوئے، شاہی باورچی خانہ میں باقاعدہ قناطیں گاڑھی گئیں‘ لش پش سٹیج، ہائی فائی ساو¿نڈ سسٹم اور دیواروں پر فانوس لٹکائے گئے جبکہ تقریب کے بعد قلعے کے مختلف حصوں میں کچرا اور بچا کھچا سامان بھی پھینک دیا گیا، شاہی قلعہ بین الاقوامی ہیرٹیج کونسل میں شامل ہے، کونسل کے قوانین کے تحت قلعہ میں کسی قسم کی تقریب منعقد نہیں کی جاسکتی۔ جس کی چینل فائیو اور خبریں کی نشاندہی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی والڈ سٹی سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے احکاما ت جاری کئے ہے اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ والڈ سٹی اور قلعہ انتظامیہ نے سیاسی دباو¿ اور لاکھوں روپے رشوت کے عوض تقریب منعقد کرنے کی اجازت دی۔اس حوالے سے والڈ سٹی اتھارٹی کے ڈی جی کامران لاشاری نے گفتگو کرتے ہوئے چینل فائیو، خبریں کو بتایا کہ فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی نے جھوٹ کا سہارا لیتے ہوئے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کی ہے جس پر بھرپور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ اس میں ملوث افسران و ملامین کو بھی ہرگز معافی نہیں دی جائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv