تازہ تر ین

وزیراعظم عمران خان نے ہنرمند جوان پروگرام کا افتتاح کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے ہنر فراہم کرنے کے لیے ملک کے ‘سب سے بڑے’ پروگرام ‘ہنر مند جوان’ کا افتتاح کردیا۔افتتاح کے موقع پر جہاں انہوں نے پروگرام کے بارے میں بات کی اور نوجوانوں کو ملک کا قیمتی اثاثہ قرار دیا وہی انہوں نے واضح کردیا کہ پاکستان اب کبھی بھی کسی کی جنگ میں شرکت نہیں کرے گا بلکہ دوسرے ممالک میں امن قائم کرے گا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ زندگی اونچ نیچ کا نام ہے، اچھا وقت صرف کہانیوں میں ہی ہوتا ہے اور جو اسے سمجھ جائے وہ ہمیشہ برے وقت میں فائدہ اٹھاتے ہیں۔نوجوانوں کو ملک کا سب سے بڑا اثاثہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا میں دوسری سب سے بڑی نوجوان آبادی ہماری ہے، اگر ہم انہیں نوجوانوں کو صحیح تعلیم اور ہنر دے سکیں تو یہی اس ملک کو سپر پاور بنا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے نوجوانوں کی تعلیم پر کبھی زور نہیں دیا، انسانی ترقی پر کبھی رقم خرچ نہیں کی اور اپنے سب سے بڑے اثاثے کو ضائع کیا۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ ہنرمند پروگرام پہلا قدم ہے جو اپنے اثاثے کو اثاثہ بنائیں جو اس ملک کو اٹھا سکتا ہے اور سال 2019 ملک کے استحکام کا سال تھا جبکہ 2020 ملک کے اٹھنے کا سال ہے.دوران خطاب ان کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے پیسہ آئے گا وہ تعلیم، صحت اور تکنیکی تعلیم پر خرچ ہوگا۔اس موقع پر انہوں نے ہنرمند پاکستان پروگرام کے 5 اہم نکات بھی بیان کیے۔
ہنرمند پروگرام کے اہم نکات
پروگرام کے لیے 30 ارب مختص کیے ہیں، پہلے مرحلے میں 10 ارب روپے استعمال ہوں گے۔ 5 لاکھ نوجوانوں کو ہنر سکھایا جائے گا، جس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس، روبوٹکس، کلاو¿ڈ کمپیوٹنگ کے ہنر سکھائیں گے جبکہ پہلے فیز میں ایک لاکھ 70 ہزار نوجوانوں کو تربیت دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 500 تربیتی سینٹر کھولیں گے، پہلے فیز میں 70 سینٹر مدارس میں کھلیں گے کیونکہ آج تک ہم نے مدرسوں کے بچوں کو اپنا نہیں سمجھا۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ 300 اسمارٹ ٹیکنکل سینٹر ہوں گے، جن کی وابستگی انٹرنیشنل کوالٹی ٹیکنکل انسٹیٹوٹ کے ساتھ ہوگی اور پہلے فیز میں 75 سینٹرز ہوں گے۔ عمران خان نے بتایا کہ اس کے علاوہ نیشنل ایکریڈیشن کاو¿نٹر کھولا جائے گا، جس کا مطلب پاکستان کے تمام سینٹرز کی کٹیگری پر سرٹیفکیشن کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی حکومت پر اس لیے فخر ہے کہ یہ پاکستان کی پہلی حکومت ہے جس نے مدارس کے 25 لاکھ بچوں کو اپنا سمجھا اور قومی دھارے میں لائے ہیں اور مدارس کے لیے وہ مضمون لائے جس سے وہ کسی بھی شعبے میں جاسکیں۔قبل ازیں ریڈیو پاکستان نے رپورٹ کیا کہ اس پروگرام کا مقصد معیاری پیشہ ورانہ تربیت کے ذریعے ہنر فراہم کرنا ہے۔یہ پروگرام آئندہ 4 برس میں مکمل کیا جائے گا جس پر 30 ارب روپے خرچ ہوں گے جس سے نوجوانوں کو آسان قرضے، پشہ ورانہ صلاحیت بڑھانے، اسٹارٹ اپ اور انٹرن شپ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔’



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv