تازہ تر ین

افغانستان :زمینی وفضائی حملے 3کمانڈرز سمیت 25طالبان ہلاک،2افغان فوجی جاں بحق

کابل(آئی این پی)افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کئے گئے زمینی و فضائی آپریشن میں اکستانی کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے 3کمانڈر اور 2مقامی کمانڈروں سمیت 25طالبان ہلاک ہو گئے،سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 19طالبان زخمی جبکہ 5افراد کو گرفتار کیا گےا ہے، جھڑپ میں 2افغان فوجی جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ افغان صوبہ قندھار میں تازہ آپریشن میں 14 طالبان دہشت گرد گروہ ہلاک ہوگئے۔ہوائی و زمینی فورسز نے شاہ ولی کوٹ ، خاکریز اور ضلع میونڈ میں طالبان کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔ طالبان کو دہشت گردوں اور تباہ کن کارروائیوں کے دوران ان کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں طالبان کے دو مقامی کمانڈر اور تین پاکستانی کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے کمانڈر شامل ہیں۔ ترجمان 209شاہین کور کا کہنا ہے کہ افغان صوبہ فاریاب میں کی گئی کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 11طالبان جنگجو ہلاک اور 13 دیگر زخمی ہوگئے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ مقابلوں کے دوران کسی بھی شہری کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ سوائے ان دو افغان فوجیوں کے جو اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور ایک زخمی ہوا۔طالبان نے اس سلسلے میں کوئی بیان نہیں دیا ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ فاریاب کو افغانستان کے شمال میں ایک غیر محفوظ صوبوں میں سے ایک کے طور پرپہچانا جاتاہے جہاں طالبان عسکریت پسند سرگرم عمل رہتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv