تازہ تر ین

لاہور میں کشیدہ حالات کے پیش نظر رینجرز کے 10 پلاٹون اور دو کمپنیاں طلب

لاہور (ویب ڈیسک)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی ) میں وکیلوں کے حملے کے بعد لاہور شہر میں کشیدہ حالات کے پیش نظر غیر معینہ مدت کیلئے رینجرز کو طلب کر لیا گیا۔وفاقی وزارت داخلہ کی طرف سے ڈی جی رینجرز پنجاب کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ شہر کے اہم مقامت کی حفاظت کے رینجرز کے 10 پلاٹون اور دو کمپنیاں بھیجی جائیں۔وزارت داخلہ کے مطابق رینجرز کی ایک ایک پلاٹون گورنر ہاو¿س، پنجاب اسمبلی، جی پی او چوک، سول سیکرٹریٹ، ایوانِ عدل، سپریم کورٹ رجسٹری، ہائیکورٹ، آئی جی آفس اور پی آئی سی میں تعینات ہوں گی جبکہ دو کمپنیاں ریزرو میں رکھی جائیں گی۔خیال رہے کہ وکلائ کے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملے میں خاتون سمیت 3 مریض بروقت علاج نہ ملنے پر انتقال کرگئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv