تازہ تر ین

عمران صاحب قوم کو بتائیں کہ اورنج لائن کس نے بنائی؟ اور یہ کس کا ویژن تھا؟، مریم اورنگ زیب

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کہ ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے منصوبے پر موجودہ حکمران بے شرمی سے اپنے نام کی تختی لگارہے ہیں۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ’عمران صاحب قوم کو بتائیں کہ اورنج لائن کس نے بنائی؟ اور یہ کس کا ویژن تھا؟ترجمان ن لیگ نے مزید کہا کہ 10 سال جس میٹرو اور ٹرین پر آپ سیاست کرتے رہے، آج اس کے فیتے کٹوارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 16 مئی 2018 کو شہبازشریف اورنج لائن آزمائشی طورپر چلا چکے ہیں۔خیال رہے کہ آج لاہور کی اورنج لائن ٹرین نے مکمل روٹ پر آزمائشی سفر آغاز کر دیا ہے۔اورنج لائن ٹرین ویئر ہاو¿س سے اسٹیشن نمبر 1 پر پہنچی جہاں سے وہ 35 منٹ کی تاخیر سے آزمائشی سفر پر اپنی منزل مقصود کی جانب روانہ ہوئی۔اس موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب جہانزیب خان کھچی اور وزیر اطلاعات پنجاب فیاض چوہان اسٹیشن پر موجود تھے۔ٹرین ڈیرہ گوجراں سے علی ٹاو¿ن تک 27 کلو میٹر کا فاصلہ 45 منٹ میں طے کرے گی مگر شہریوں کو ٹرین پر سفر کرنے کے لیے ابھی مزید 3 ماہ کا انتظار کرنا پڑے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv