تازہ تر ین

اسلام آباد جادو ٹونے کی گرفت میں ہے، شہباز شریف

لندن(ویب ڈیسک) نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے معاملے پر قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کوشش ہو گی کہ حکومت سے پ±ر خلوص بات چیت کی جائے۔خیال رہے کہ اس وقت شہباز شریف اپنے بھائی اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت خراب ہونے کے باعث ان کے علاج کے غرض سے لندن میں موجود ہیں۔مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت بھی ان دنوں لندن میں موجود ہے اور گزشتہ روز ن لیگی رہنماو¿ں کا اجلاس بھی ہوا تھا جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ن لیگ کے اجلاس کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور مسلم لیگ ن کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ رہنماو¿ں سے ملاقات کے دوران چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر گفتگو ہوئی، ویسے تو عمران نیازی سے ماضی قریب کے تجربات مایوس ک±ن رہے ہیں لیکن پھر بھی ہماری کوشش ہو گی کہ حکومت سے پ±رخلوص بات چیت کریں۔میڈیا سے گفتگو میں ان ہاو¿س تبدیلی کے سوال پر شہباز شریف نےکہا کہ اسلام آباد کی فضاو¿ں میں تو بے شمار چیزیں چلتی ہیں، اسلام آباد تو اب جادو ٹونے کی گرفت میں ہے۔اس موقع پر لیگی رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ فریش الیکشن کا پہلا مرحلہ ان ہاو¿س تبدیلی ہونی چاہیے۔نواز شریف کی صحت سے متعلق شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ان کے پلیٹیلیٹس برقرار رکھنےکے لیے انہیں دوائیں دی جا رہی ہیں، وہ جلد صحت یاب ہو کر وطن واپس لوٹیں گے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان مسلم لیگ (ن) کے رہنماو¿ں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری کی پوری ن لیگ مفروروں کے پاس ڈیرا جمائے بیٹھی ہے، جس طرح علاج کرانا ہر قیدی کا حق ہے اسی طرح جرم کا حساب لینا قانون کا حق اور تقاضا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv