تازہ تر ین

جعلی اکاﺅنٹس کیس: زرداری اور فریال تالپور کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر

راولپنڈی(ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے جعلی اکاﺅنٹس و منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کردیا۔نیب راولپنڈی کی جانب سے دائر ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ نجی بینک کے فنڈز کا غلط استعمال کیا گیا اور بے نامی دار کے نام پر زمین خریدی گئی۔ریفرنس میں بتایا گیا ہے کہ ملزم مشتاق کا سابق صدر کے ساتھ مشترکہ اکاﺅنٹ بھی ہے اور بینک ریکارڈ کے مطابق اکاو¿نٹ آصف زرداری کے لیے استعمال ہوتا تھا، اس اکاﺅنٹ کے ذریعے بیرون ملک رقم بھی منتقل ہوتی تھی۔ریفرنس کے مطابق 8.3 ارب روپے کی رقم جعلی اکاو¿نٹس کے ذریعے نکلوائی گئی اور نجی بینک کے اکاﺅنٹ سے غیرقانونی طور پر 1200 ملین روپے منتقل کرائے گئے جب کہ 950 ملین روپے کی رقم دوبارہ آصف زرداری کے استعمال کے اکاو¿نٹس میں منتقل ہوئی۔ریفرنس میں مزید الزام عائد کیا گیا ہےکہ انور مجید، عبدالغنی مجید اور مصطفیٰ ذوالقرنین کا سارے معاملے میں اہم کردار ہے۔
جعلی بینک اکاو¿نٹس کیس کا پسِ منظر
منی لانڈنگ کیس 2015 میں پہلی دفعہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے ا±س وقت اٹھایا گیا، جب مرکزی بینک کی جانب سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو مشکوک ترسیلات کی رپورٹ یعنی ایس ٹی آرز بھیجی گئیں۔ایف آئی اے نے ایک اکاﺅنٹ سے مشکوک منتقلی کا مقدمہ درج کیا جس کے بعد کئی جعلی اکاو¿نٹس سامنے آئے جن سے مشکوک منتقلیاں کی گئیں۔معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچا تو اعلیٰ عدالت نے اس کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی) تشکیل دی جس نے 24 دسمبر 2018 کو عدالت عظمیٰ میں اپنی رپورٹ جمع کرائی جس میں 172 افراد کے نام سامنے آئے۔جے آئی ٹی نے سابق صدر آصف علی زرداری اور اومنی گروپ کو جعلی اکاو¿نٹس کے ذریعے فوائد حاصل کرنے کا ذمہ دار قرار دیا اور ان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی۔اس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سے بھی تفتیش کی گئی جب کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی تحریری طور پر جے آئی ٹی کو اپنا جواب بھیجا جب کہ اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید اور نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی ایف آئی اے کی حراست میں ہیں۔سپریم کورٹ نے 7 جنوری 2019 کو اپنے فیصلے میں نیب کو حکم دیا کہ وہ جعلی اکاو¿نٹس کی از سر نو تفتیش کرے اور 2 ماہ میں مکمل رپورٹ پیش کرے جب کہ عدالت نے جے ا?ئی ٹی رپورٹ بھی نیب کو بجھجوانے کا حکم دیا۔اعلیٰ عدالت نے حکم دیا کہ تفتیش کے بعد اگر کوئی کیس بنتا ہے تو بنایا جائے۔نیب نے 7 جنوری کو ہی جعلی اکاو¿نٹس کیس کی تحقیقات کے لیے کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم (سی آئی ٹی) تشکیل دی جس کی سربراہی ڈی جی نیب راولپنڈی کو دی گئی۔آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے 20 مارچ کو نیب کی کمائنڈ انویسٹی گیشن کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرایا۔نیب راولپنڈی نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں تین ریفرنسز تیار کر کے نیب ہیڈ کوارٹر بھجوائے اور چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ نے 2 اپریل کو جعلی اکاو¿نٹس کیس میں پہلا ریفرنس اومنی گروپ کے چیف ایگزیکٹو عبدالغنی مجید اور دیگر کے خلاف دائر کرنے کی منظوری دی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv