تازہ تر ین

شہباز شریف پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی

لاہور (ویب ڈیسک)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی (پی اے سی) سے استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق ن لیگ کے صدر شہباز شریف کا بطور چیئرمین پی اے سی استعفیٰ منظور کرلیا گیا ہے۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے اعلامیے کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شہبازشریف کا استعفیٰ منظور کیا، استعفیٰ کا اطلاق 20 نومبر سے ہوگا۔پی ٹی آئی نے پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کے چیئرمین کیلئے شہبازشریف کا نام مسترد کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے ذاتی مصروفیات کی بنائ پر پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی جگہ اب ن لیگ کے رانا تنویر کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کیلئے نامزد کیے جانے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ عام طور پر اپوزیشن لیڈر ہی پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کا چیئرمین ہوتا ہے یا پھر اپوزیشن سے تعلق رکھنے والا کوئی رکن اسمبلی اس کا چیئرمین ہوتا ہے تاہم پاکستان تحریک انصاف کے حکومت قائم ہونے کے بعد جب اس کمیٹی کے چیئرمین کے تقرر کا معاملہ اٹھا تو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو اپوزیشن نے متفقہ طور پر نامزد کیا۔البتہ 29 اکتوبر 2018 کو حکومت نے شہباز شریف کا نام مسترد کردیا۔ تقریباً دو ماہ تک یہ معاملہ یونہی چلتا رہا تاہم بالآخر حکومت شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی مقرر کرنے پر رضا مند ہوگئی اور 21 دسمبر 2018 کو شہباز شریف بلامقابلہ چیئرمین پی اے سی منتخب ہوگئے۔پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا کام حکومتی اخراجات پر نظر رکھنا ہوتا ہے اور کسی بھی بدعنوانی کے شبے پر کمیٹی کو اختیار ہے کہ وہ تحقیقات کرے اور معاملہ قومی احتساب بیورو (نیب) کو بھیج دے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv