تازہ تر ین

آزادی مارچ: چودھری برادران مفاہمت کیلئے متحرک، فضل الرحمان سے ملاقات

اسلام آباد:  چودھری برادران مفاہمت کیلئے سرگرم ہوگئے، مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں آزادی مارچ اور ملکی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔چودھری شجاعت اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے سربراہ جے یو آئی ف سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں دھرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الہی نے کہا کوئی ڈیڈ لاک نہیں، امید ہے مسئلے کا حل جلد نکلے گا، وزیراعظم کو صورتحال سے آگاہ کریں گے۔اس موقع پر اکرم درانی نے کہا کہ وہ چودھری برادران کا احترام کرتے ہیں اور ان کی آمد کو خوش آئند سمجھتے ہیں، مذاکرات کا دروازہ کھلا ہے۔ انہوں نے کہا چودھری برادران کی کوششوں کو سراہتے ہیں، ایسی ملاقات سے ماحول کی بہتری میں مدد ملتی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv