تازہ تر ین

نواز شریف کی حالت بد ستور تشویشناک ،میڈیکل بورڈ بیماری کی تشخیص میں ناکام

لاہور(جنرل رپورٹر)سابق وزیراعظم کے علاج و معالجے کے لیے بنایا گیا میڈیکل بورڈ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس میں کمی کی وجوہات جاننے میں تاحال ناکام ۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت کا جائزہ لینے کے لیے سروسز اسپتال کے پروفیسر محمود ایاز کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ کا اجلاس ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد نہ بڑھنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے خون میں پلیٹ لیٹس کی تعداد بڑھ کر 35 ہزار ہو گئی ہے تاہم ادویات اور انجکشن کے باوجود نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کا مناسب تعداد میں نہ بڑھنا خطرناک ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ میڈیکل بورڈ نواز شریف پلیٹ لیٹس کی کمی کی وجوہات جاننے میں تاحال ناکام ہے اور بورڈ نے دنیا بھر کے ممتاز طبی ماہرین سے مشاورت کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا ہے۔ذرائع کے مطابق بورڈ نے نواز شریف کے بون میرو، پٹ اسکین اور لمپف نوڈز بائیوپسی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے خون میں شوگر کی مقدار بہت زیادہ آ رہی ہے، ذیابیطس اور دل کے عارضے سے طبی پیچیدگیاں بڑھ رہی ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی ادویات میں ردوبدل کا فیصلہ بھی کیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv