تازہ تر ین

مکمل لباس پہننے پر میرے آئٹم سانگ کو مقبولیت نہیں ملی،ژالے سرحدی

کراچی(ویب ڈیسک) ماڈل و اداکارہ ڑالے سرحدی نے کہا ہے کہ مکمل لباس زیب تن کرنے کی وجہ سے میرے آئٹم سانگ کو پذیرائی نہیں ملی اور اس پر تنقید کی گئی۔ژالے سرحدی نے اداکار و میزبان احسن خان کے شو میں بتایا کہ میں نے ماڈلنگ سمیت اپنی زندگی میں تمام کام کیے یہاں تک کہ ہر وہ کام کیا جس کی جستجو ہوتی ہے اور وہ خواہش پوری ہوگئی، میں نے شوبز انڈسٹری میں داخل ہونے کے بعد ایک آئٹم سانگ بھی کیا جس پر کافی تنقید کی گئی۔ژالے سرحدی نے یہ بھی بتایا کہ میرے آئٹم سانگ کو متنازع بنانے کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ مکمل لباس زیب تن کرنا تھا اس بات کی تصدیق حمزہ علی عباسی بھی کرسکتے ہیں کیوں کہ

انہوں نے میرے آئٹم سانگ میں مکمل لباس زیب تن کرنے پر حوصلہ افزائی کی تھی اور انہوں نے یہی بات ٹوئٹر پر بھی لکھ دی تھی اور ساتھ ہی یہ بھی تحریر کیا تھا کہ دوسری لڑکیاں بھی اس عمل کی پیروی کریں۔واضح رہے کہ 2015ءمیں یاسر جسوال کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’جلیبی‘ میں اداکارہ ڑالے سرحدی نے آئٹم سانگ ’جوانی‘ پیش کیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv