تازہ تر ین

پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا، وزیراعظم

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر جو لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں ہتھیار اٹھانے چاہیے وہ کشمیریوں سے دشمنی کر رہے ہیں۔یوم سیاہ کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ‘آج وہ سیاہ دن ہے جب بھارت نے اپنی افواج کشمیر میں اتاریں، مقبوضہ کشمیر کے عوام سے دھوکا کیا گیا’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘یوم سیاہ منانے کا مقصد کشمیریوں کو پیغام دینا ہے کہ پاکستان ان کے ساتھ ہے، بھارتی فوج طاقت کے استعمال سے کشمیریوں کی آواز دبانا چاہتی ہے، کشمیریوں کی تحریک کو اب کوئی بھی نہیں روک سکتا’۔انہوں نے کہا کہ ‘اقوام متحدہ میں تقریر سے دنیا کو مسئلہ کشمیر سے متعلق آگاہی ملی، پوری دنیا کو مسئلہ کشمیر سے آگاہ کردیا ہے، جب تک کشمیریوں کو حق نہیں ملے گا جدوجہد کرتا رہوں گا’۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا رہے گا، کشمیر میں دھاندلی زدہ انتخابات کے خلاف کشمیری سڑکوں پر نکل آئے اور بلدیاتی انتخابات میں تمام مقامی جماعتوں نے بائیکاٹ کیا’۔انہوں نے کہا کہ ‘ہتھیار اٹھانے کی بات کرنے والے کشمیریوں اور پاکستان سے دشمنی کررہے ہیں، مودی حکومت کسی بھی طرح پاکستان کو کشمیر کی صورتحال کا ذمہ دار ٹھہرانا چاہتی ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘بھارت نے کشمیر میں 9 لاکھ فوج کشمیریوں میں دہشت پھیلانے کے لیے رکھی ہیں اور ان کا مقصد ہے کہ وہ انہیں اتنا دبائیں کہ اپنی آزادی کی تحریک سے پیچھے ہٹ جائیں جو اقوام متحدہ ان کو حق دیتا ہے’۔انہوں نے کہا کہ ‘نریندر مودی کی حکومت کسی بھی واقعے کو بہانہ بنا کر کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنا چاہتی ہے، حق خودارادیت کےحصول تک کشمیریوں کے ساتھ رہوں گا’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘جب تک کشمیریوں کو حق نہیں ملے گا، جدوجہد کرتا رہوں گا بھارتی وزیر اعظم کشمیر میں ریفرنڈم کرائے، اسے پتہ چل جائے گا کہ بھارت کہاں کھڑا ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی نے کشمیر کے لوگوں کی خوشحالی کا دعویٰ کرکے 5 اگست کو آرٹیکل 370 واپس لیا مگر کشمیر کی تمام جماعتوں نے بھارتی فیصلے کا بائیکاٹ کیا’۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv