تازہ تر ین

مولانا فضل الرحمٰن نے کراچی سے آزادی مارچ کا آغاز کردیا

کراچی (ویب ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کراچی سے حکومت مخالف ‘آزادی مارچ’ کا آغاز کردیا۔آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم بھارت سمیت دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر پوری قوم ایک پیج پر ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘ہماری بھی کچھ کوتاہیاں ہیں لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمارے حکمرانوں نے نامعلوم کس مصلحت کے تحت کشمیر کا سودا کیا’۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ‘ہم کشمیر سے متعلق پاکستان کے حکمرانوں کے خفیہ معاہدے اور کشمیر کے سودے کے فیصلے کو قبول نہیں کرتے’۔جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ نے کہا ‘آج پورے ملک میں مقبوضہ کشمیر سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جارہا ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ اسی دن 1947 کو بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کیا لیکن آزاد کشمیر، مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک ان کے لیے بیس کمیپ کا کردار ادا کرتا رہے گا۔انہوں نے عالمی برادری، اقوام متحدہ، او آئی سی سمیت دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں سے کشمیر کے اندر ہونے والے مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ‘ایک قوم کی آزادی چھین کر اس پر قدغن لگارہےہیں، ہم اس پر خاموش نہیں رہیں گے’۔آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ‘یہ قافلہ اسلام آباد کی طرف چلے گا، اس قافلے کا آغاز ہوگیا’۔انہوں نے واضح کیا کہ ‘پورے ملک سے قافلے جمع ہورہےہیں اور 31 اکتوبر کو آزادی مارچ اسلام آباد میں داخل ہوگا’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘حکومت کی مذاکراتی ٹیم ہم سے این آر او لینے آئی تھی، ہم نے اس کو مسترد کردیا’۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ‘لیکن ہم نے پاکستانی عدلیہ کے فیصلے کو قبول کیا اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے’۔انہوں نے واضح کیا کہ ‘ہم اپنے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوں گے، 25 جولائی کے جعلی انتخابات اور اس کے نتیجے میں بننے والی حکومت کو تسلیم نہیں کرتے’۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں علی الصبح پولیس نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے اہم اور مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ کو آزادی مارچ کے حق میں اشتعال انگریز تقریر کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔مانسہرہ کے ضلعی پولیس افسر نے مفتی کفایت اللہ پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے گزشتہ روز ریلی میں لوگوں کو آزادی مارچ میں شرکت کے لیے اکسایا، کارنر میٹنگز کی اور چند جمع کیا۔بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے جمعیت علمائے اسلام اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے آزادی مارچ کا آغاز ہوگیا۔کوئٹہ سے آزادی مارچ کی قیادت جے یو آئی (ف) کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv