تازہ تر ین

نواز شریف کی طبیعت پہلی مرتبہ خراب نہیں ہوئی: یاسمین راشد

لاہور (ویب ڈیسک)پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف سے متعلق عدالت کے ہر فیصلے پر من و عن عمل کریں گے۔سروسز اسپتال لاہور میں میاں نواز شریف کی عیادت کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا کہ رات نواز شریف کی طبیعت تھوڑی خراب ہوئی تھی، اسٹیرائیڈ شروع ہونے سے بلڈ شوگر بڑھ گئی تھی لیکن وہ آج صبح 9 بجے کافی ہشاش بشاش تھے۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو صحت کی تمام سہولیات دی جا رہی ہیں لیکن پلیٹیلیٹس بنتے ہیں اور ختم ہو جاتے ہیں۔میاں صاحب کی رپورٹس سے متعلق صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے ساتھ رپورٹس شیئر کی جا رہی ہیں اور میاں صاحب نے خود اپنے علاج سے متعلق اطمینان کا اظہار کیا ہے لہذا اگر وہ ڈاکٹر باہر سے بلوانا چاہتے ہیں تو بلوا لیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ عدالت کو نواز شریف کی صحت سے متعلق تمام رپورٹس بھیج دی ہیں اور جو طبی رپورٹس بھیجی گئی ہیں اس میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔صوبائی وزیر صحت نے بتایا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ نواز شریف سے متعلق عدالت کے ہر فیصلے پر من و عن عمل کریں گے اور وہ چاہتے ہیں کہ مریم بی بی ضرور اپنے والد کی تیمارداری کریں۔ایک سوال کے جواب پر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کی طبیعت پہلی مرتبہ خراب نہیں ہوئی، اس سے قبل بھی ان کی طبیعت خراب ہو چکی ہے لیکن انہیں ہمیشہ بہترین طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں اور اب بھی کی جا رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی تقاضے اپنی جگہ لیکن ا±س سے قبل میں ایک ڈاکٹر ہوں اور میرے لیے انسانیت سب سے پہلے ہے اس لیے میاں صاحب کا بھرپور خیال رکھا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم علالت کے باعث 21 اکتوبر سے سروسز اسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں، انہیں طبیعت ناساز ہونے پر انہیں سروسز اسپتال لاہور منتقل کیا گیا تھا۔ نواز شریف کے پلیٹیلیٹس تشویشناک حد تک کم ہو گئے تھے جس کے بعد انہیں 3 میگا یونٹس پلیٹیلیٹس لگائے گئے۔نواز شریف کا علاج کرنے والے میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر محمود ایاز نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نواز شریف کے مرض کی ابتدائی طور پر تشخیص کر لی گئی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv