تازہ تر ین

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال شیلنگ کے نتیجے میں 2 افراد شہید، ایک زخمی

مظفرآباد: (ویب ڈیسک)لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) پر ضلع کوٹلی میں بھارتی فورسز کی بلا اشتعال شیلنگ کے نتیجے میں ایک شخص بیٹے سمیت شہید جبکہ ایک بچی زخمی ہوگئی۔ آزاد کشمیر میں واقع وادی نیلم میں بھارتی فورسز نے گزشتہ سہ پہر بلا اشتعال شیلنگ کے نتیجے میں جورا گاو¿ں اور لالہ گاو¿ں کے علاقوں کو نشانہ بنایا۔وادی نیلم کے ڈپٹی کمشنر راجا محمود شاہد نے کہا کہ’ بھارتی فورسز نے چھوٹے اور بھاری ہتھیار استعمال کیے اور شییلنگ کی شدت بہت زیادہ تھی‘۔انہوں نے بتایا کہ بھارتی فورسز کی شیلنگ کے نتیجے میں لالہ گاو¿ں میں گل زرین نامی شخص ان کا 12 سالہ بیٹا سلطان شہید ہوگئے۔ابتدائی رپورٹس کے مطابق بھارتی جارحیت کے نتیجے میں کچھ لوگ زخمی بھی ہوئے لیکن راجا محمود شاہد نے آٹھمقام میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال سے بتایا کہ شام تک کسی زخمی شخص کو ہسپتال نہیں لایا گیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv