تازہ تر ین

کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ ہونے والی ٹی ٹین لیگ کے لیے کھلاڑیوں کو جاری کیا گیا این او سی منسوخ کر دیا

اسلا م ا ٓ با د (ویب ڈیسک) کرکٹ بورڈ نے آئندہ ماہ ہونے والی ٹی ٹین لیگ کے لیے کھلاڑیوں کو جاری کیا گیا این او سی منسوخ کر دیا ہے جس کے بعد کم از کم 14 پاکستانی کھلاڑی اس لیگ میں شرکت سے محروم ہوجائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق، پی سی بی نے کھلاڑیوں کا ورک لوڈ اور قائداعظم ٹرافی مں پلیئرز کی شرکت کو مدنظر رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کو جاری کیے گئے مشروط این او سی منسوخ کردیے ہیں۔پندرہ نومبر سے ابوظہبی میں شروع ہونے والی ٹی 10 لیگ میں پاکستان کے 16 کرکٹرز نے شرکت کرنا تھی جس میں 14 کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی ہیں۔جب کہ عمران نذیر اور شاہد آفریدی دونوں پی سی بی سے کسی معاہدے میں نہیں اس لیے ان پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے فیصلے کا اطلاق نہیں ہوتا۔پی سی بی کے اس فیصلے کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان قلندرز کی ٹیم کو ہوگا جس کے متعدد کھلاڑی لیگ میں شرکت نہیں کرپائیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv