تازہ تر ین

شریف فیملی کی خواہش کے مطابق ہر قدم اٹھانے کیلئے تیار ، نواز شریف کے لئے وزیر اعلیٰ نے طیارہ مختص کر دیا:اسلم اقبال

لاہور: (ویب ڈیسک) میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ شریف فیملی کی خواہش کے مطابق ہر قدم اٹھانے کیلئے تیار ہیں، نواز شریف کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے طیارہ مختص کر رکھا ہے۔میاں نواز شریف کی صحت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا کہ سیاسی اختلافات کسی طور انسانی جان سے زیادہ قیمتی نہیں ہو سکتے، وزیر صحت اور اعلیٰ حکام نواز شریف کے معاملات کی نگرانی کر رہے ہیں، نواز شریف کو کسی بھی قسم کی سہولت دینے میں گریز نہیں کیا جائے گا، میاں صاحب کی جلد صحت یابی کیلئے دلی طور پر دعا گو ہیں۔میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا پنجاب حکومت نواز شریف کو ہر سہولت بہم پہنچا رہی ہے، اللہ تعالیٰ میاں نواز شریف کو جلد صحت یاب فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے میاں صاحب کی بھرپور دیکھ بھال کی ہدایات دی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv