تازہ تر ین

پنجاب حکومت کا اورنج لائن ٹرین جنوری سے چلانے کا اعلان

لاہور(ویب ڈیسک) حکومت پنجا ب نے توہین عدالت کی کاروائی سے بچنے کے لیے اورنج لائن میٹروٹرین 28اکتوبر سے ڈیرہ گجراں تا انار کلی تک چلانے کا اعلان کردیا ہے سپریم کورٹ نے 5اگست کو اورنج لائن کیس کی سماعت کے دوران منصوبے میں تاخیرپر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پراجیکٹ ڈائریکٹرسابق بیوروکریٹ سبطین فضل حلیم سے حتمی تاریخ دینے کا حکم دیا تھا جس پر انہوں نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ ٹرین کو چلانے کے لیے جنوری2020تک کا وقت دیا جائے.اس سلسلہ میں وزیراعلی پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈیرہ گجراں سے انار کلی تک اورنج لائن میٹروٹرین کے 13اسٹیشن پرکام مکمل کرلیا گیا ہے ، میٹروٹرین کے 28 اکتوبر سے ڈیرہ گجراں تا انار کلی تک چلائی جاسکے گی. اجلاس کو بتایا گیا کہ ٹرین کو پہلی بار بجلی سے چلانے کا آزمائشی ٹرائل کیا جائے گا اور 11 دیگر اسٹیشن پر کام نومبر تک مکمل کرلیا جائے گا، کام مکمل ہونے پر پورے ٹریک پر ٹرین بجلی سے چلاکر آزمائشی ٹرائل ہوگا، آزمائشی ٹرائل کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ہوں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv