تازہ تر ین

ہر جمعے ایک نئے مولوی سے نمٹنا پڑتا ہے: فواد چوہدری

اسلام آباد:  وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہےکہ  ہرجمعے ایک نئے مولوی سے نمٹنا پڑتا ہے، کبھی مولانافضل الرحمان اور کبھی کوئی اور مولوی امن خراب کرنے نکل آتے ہیں۔اسلام آباد میں ایف پی سی سی آئی کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نےکہا کہ گزشتہ حکومت نے ٹیکنالوجی اور ماڈرنائزیشن پر کام نہیں کیا، نئے پاکستان کا مقصد ہی نئی ٹیکنالوجی اور جدت کو متعارف کرانا ہے، آج بھی چاند دیکھنے کے لیے سمجھانے پر سر کھپانا پڑتا ہے، گزشتہ غلطیوں کی وجہ سے ہم روایتی ٹیکنالوجی پر انحصار کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 100 سالہ پرانے لومز پر کپڑے تیار کیے جا رہے ہیں، ہمارے ملک میں ابھی تک ٹریکٹر ٹرالی سے کام چلایا جا رہا ہے اور دنیا زراعت میں بہتری کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی پر انحصار کر رہی ہے لیکن ہمارے پاس ڈرون پر پابندی ہے، وزیراعظم سے زراعت کے فروغ میں مدد کے لیے ڈرون کی درخواست کی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv