تازہ تر ین

ہوا میں اُڑتے انگوروں کو تلوار سے کاٹنے کا عالمی ریکارڈ

نیویارک:  (ویب ڈیسک)  امریکہ کے شہر ایڈاہوکے رہائشی ڈیوڈ رش نے جھولتے تختے پر خود کو متوازن رکھ کر ہوا میں اڑتے ہوئے انگوروں کو تلوار سے کاٹنے کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔یہ ریکارڈ انہوں نے ایک منٹ میں 70 اُڑتے انگوروں کو تلوار سے کاٹ کر بنایا ہے، جس کی تصدیق وہاں موجود گنیز ورلڈ ریکارڈ کے نمائندوں نے بھی کی۔ ڈیوڈ رش اب تک 100 سے زائد گنیز ریکارڈز بنا کر دنیا بھر میں شہرت حاصل کرچکے ہیں اور ان کے ریکارڈز بنانے کی کاوشوں کا بنیادی مقصد سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی پر مبنی تعلیم کو فروغ دینا ہے۔ 



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv