تازہ تر ین

رائل اسلامک اسٹرٹیجک اسٹڈیز سینٹر، اردن کی دنیا کی 500 بااثر ترین شخصیات کی نئی فہرست، مفتی محمد تقی عثمانی کا نام سرِفہرست

اردن(ویب ڈیسک): رائل اسلامک اسٹرٹیجک اسٹڈیز سینٹر، اردن نے دنیا کی 500 بااثر ترین شخصیات کی نئی فہرست جاری کردی ہے جس میں پاکستانی مذہبی اسکالر مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کا نام سرِفہرست ہے۔واضح رہے کہ مفتی تقی عثمانی کا تعلق برصغیر کے معروف مذہبی و علمی گھرانے سے ہے۔ آپ کے والد مفتی محمد شفیع اپنے زمانے میں مفتی اعظم پاکستان تھے، جن کی تصنیف ”معارف القرآن“ کو قرآنِ پاک کے انسائیکلوپیڈیا کا درجہ دیا جاتا ہے۔آپ کے سب سے بڑے بھائی مولانا محمد ولی رازی کو اردو زبان میں سیرتِ نبوی پر پہلی اور واحد غیر منقوط کتاب ”ہادی عالم“ لکھنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ دوسرے بڑے بھائی مفتی رفیع عثمانی، دارالعلوم کراچی کے مہتمم ہیں۔اسلامی معاشی نظام کے خدوخال متعین کرکے اسلامی بینکاری کو فروغ دینے والے علماء میں جناب مفتی تقی عثمانی کو ایک ممتاز مقام حاصل ہے جبکہ آپ اپنے ”اصلاحی خطبات“ کی وجہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں۔اس فہرست میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کا 16 واں نمبر ہے جبکہ تبلیغی جماعت کے مولانا طارق جمیل 36ویں نمبر پر ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv