تازہ تر ین

لاہور ہائیکورٹ کا اغوا،زیادتی کا فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے اغوا اور زیادتی کے واقعات کا فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ بروقت مقدمہ درج نہ کرنے والے ایس ایچ اوز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس قاسم خان نے زیادتی کا شکار خاتون کا بروقت ڈی این اے نہ کروانے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت آئی جی پنجاب عارف نواز عدالت میں پیش ہوئے۔جسٹس قاسم خان نے پولیس تفتیش کے طریقہ کار پر ناراضگی کا اظہار کیا اور آئی پنجاب کو مقدمہ کے ثبوت ضائع کرنے پر ایس ایچ اوز کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کیے۔جسٹس قاسم خان نے آئی جی پولیس کو باور کرایا کہ سات ماہ گزر جانے کے باوجود متاثرہ لڑکی کا ڈی این اے کیوں نہیں کیا گیا؟ اس میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے قرار دیا کہ معاشرے کو بچانے کے لیے اقدامات کرنا ہونگے۔ آپ پولیس کے مورال ڈاو¿ن ہونے کی فکر نہ کریں، ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کریں۔ آئی جی پنجاب نے بتایا کہ ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv