تازہ تر ین

شہباز شریف دور میں ایک بیڈ پر 3 مریض تھے، ہم ایسا نہیں کرینگے: چوہدری پرویز الہیٰ

گجرات: (ویب ڈیسک) چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے دور میں ایک بیڈ پر تین مریض ہوتے تھے، ہم ایسا نہیں کریں گے، تنقید برائے تنقید اصلاح کیلئے ضروری ہے۔گجرات میں چودھری ظہور الہی شہید کی برسی کی تقریب سے خطاب میں چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر کشمیریوں کے لئے آواز اٹھائی ہے، نریند رمودی نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں، پہلی بار عمران خاں کی کاوشوں کے باعث عالمی رہنماؤں کو مودی کا اصل چہرہ دکھایا گیا، ملک کو انتشار کی نہیں اتفاق اور اتحاد کی ضرورت ہے، آج ملک کی معیشت ہو یا خارجہ محاذ، ہر فورم پر حکومت نیک نیتی سے جدوجہد کر رہی ہے، عوام کو عمران خاں اور اتحادیوں کی حکومت پر مکمل اعتماد ہے۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ عوامی خدمت کا جو سفر چودھری ظہور الٰہی شہید نے شروع کیا تھا ان کے خاندان کا ہر فرد اس کو آگے بڑھانے کے لئے کوششیں کر رہا ہے، الحمد للہ آج چودھری ظہور الٰہی شہید کی تیسری نسل میدان سیاست میں ہے، ہم نے پنجاب میں اپنی وزارت اعلیٰ کے دوران ہر شعبہ زندگی میں ترقی و خوشخالی کے جو بے مثال اقدامات کئے تھے اسے وزیر اعظم عمران خاں کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار آگے بڑھانے کے لئے کوشاں ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv