تازہ تر ین

محمد حفیظ کے چہرے کو کیا ہوا؟

لاہور:(ویب ڈیسک)کیریبیئن لیگ کھیلنے میں مصروف محمد حفیظ کرکٹ کے میدان میں تو خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا پارہے تاہم سوشل میڈیا پر اپنی دلچسپ تصاویر پوسٹ کررہے ہیں۔ا?ل راو¿نڈر محمد حفیظ سری لنکا کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم میں اپنی جگہ بنانے میں ناکام رہے تاہم وہ اس وقت ویسٹ انڈیز میں کیربیئن لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں لیکن وہاں بھی وہ متاثر کن کھیل پیش کرنے میں ناکام نظر ا?رہے ہیں۔حفیظ نے ٹوئٹر پر اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں وہ کسی بھوت سے کم دکھائی نہیں دے رہے۔اس موقع پر محمد حفیظ کے ساتھ سینٹ پیٹریاٹسکی ٹیم کے کپتان کارلوس بریتھ ویٹ اور دیگر کھلاڑی بھی موجود ہیں۔کیا حفیظ کے ساتھ بھی ا?فریدی جیسا ہوگا؟محمد حفیظ کاکہنا ہے کہا کہ “وہ سب یہاں مل کر خوب لطف اندوز ہوئے ہیں”حقیت یہ ہے کہ محمد حفیظ اور ان کے ساتھی ویسٹ انڈیز کے جزیرے سینٹ لوسیا کے مشہور گندھک کے چشمے میں موجود ہیں جہاں غسل کے لیے دنیا بھر سے لوگ آتے ہیں۔حفیظ کے ٹوئٹ پر ٹوئٹر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے ا?رہے ہیں۔کسی کا کہنا ہے کہ “حفیظ سر پاکستان میں کیچڑ کم تھا جو وہاں جا کے مل لیا”۔ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ ” لگتا ہے کہ کراچی کے کسی گنے نالے میں گر پڑے”۔جب کہ اکثر صارفین نے مزاحیہ انداز میں تصاویر پر ان کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔کہا جاتا ہے کہ یہ دنیا کا واحد آتش فشاں ہے جہاں تفریح کیلئے جایا جسکتا ہے۔یہ گندھک کا چشمہ ایک آتش فشاں کے پھٹنے سے وجود میں آیا ہے جس سے بہہ کر آنے والا پانی سلفر اور دیگر معدنیات سے بھرپور ہے اور اتنا گرم ہے کہ انسان اس میں باآسانی غسل کرسکتے ہیں،جب کہ آتش فشاں سے آنے والی مٹی کو بھی سیاح اپنے جسم پر لگاتے ہیں۔سیاح چشمے کے نیم گرم پانی سے لطف اندوز کر نہ صرف پرسکون محسوس کرتے ہیں بلکہ اس یہاں غسل کرنے سے چہرے کی تازگی اور شادابی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv