تازہ تر ین

رونالڈو اپنی بے پناہ مقبولیت اور شہرت سے تنگ آگئے

پرتگال :(ویب ڈیسک)پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اپنی بے پناہ مقبولیت اور شہرت سے تنگ آگئے۔ایک برطانوی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پرتگالی اسٹار اور اٹلی کے معروف فٹبال کلب یووینٹس کے کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ وہ بے پناہ مقبولیت اور شہرت سے تنگ ا?چکے ہیں، رونالڈو کا کہنا تھا کہ اس وجہ سے میں اپنے بچوں کے ساتھ سکون سے پارک بھی نہیں جاسکتا۔رونالڈو کا کہنا تھا کہ اخبارات اور ٹی وی میں نمایاں جگہ ملنا یہ سب شروع میں اچھا لگتا تھا تاہم اب 15 سال بعد میں ان سب سے عاجز ا?چکا ہوں اور اب کچھ پرائیویسی چاہتا ہوں۔فٹبالر کا کہنا تھا کہ گذشتہ 10 سالوں میں میری پرائیویسی تباہ ہوچکی ہے اگر میں اپنے چار بچوں کے ساتھ پارک چلا بھی جاو¿ں تو مداحوں کے رش کی وجہ سے میرے بچے گھبرا جاتے ہیں یہاں تک کہ میں بھی پریشان ہوجاتا ہوں اس لیے میں دوبارہ وہی پرانی ا?زادی چاہتا ہوں۔دنیا بھر میں اپنے لاکھوں مداح رکھنے والے رونالڈو کا کہنا تھا کہ ان کے بہت سے قریبی دوست اور احباب ہیں لیکن صرف چار ایسے لوگ ہیں جن پر وہ 100 فیصد اعتبار کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا شمار دنیا میں کھیل کے ذریعے سب سے زیادہ دولت کمانے والوں میں دوسرے نمبر پر ہوتا ہے ،اس دوڑ میں صرف ان کے پرانے حریف لاینل میسی ہی ا?گے ہیں۔معروف امریکی جریدے فوربس کی رواں سال کی رپورٹ کے مطابق رونالڈو کی سالانہ ا?مدنی 10 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سالانہ ہے جو کہ پاکستانی روپے میں 16 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv