تازہ تر ین

تیاریاں مکمل ،پا ک لنکا میچز میں 4رو ز با قی،شیڈول جاری کر دیا گیا

 

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے آغاز میں محض چار روز باقی رہ گئے ہیں جس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔پاکستانی شائقین کرکٹ ملک کے ویران میدان ایک مرتبہ پھر آباد ہونے پر خاصے پرجوش ہیں اور ٹکٹوں کی خرید میں مصروف ہیں تاکہ قومی ہیروز کو اپنے سامنے کھیلتا دیکھ سکیں۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم 25 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی اور 27 ستمبر کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں قومی ٹیم کے مدمقابل ہو گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع کے مطابق ون ڈے سیریز کے 27 ستمبر، 29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ہونے والے میچز کا ٹاس دوپہر ڈھائی بجے ہو گا جبکہ کھیل کا آغاز تین بجے کیا جائے گا۔ اسی طرح 5 اکتوبر، 7 اکتوبر اور 9 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں شیڈول میچز کا ٹاس شام چھے بجے ہو گا جبکہ ساڑھے چھ بجے کھیل کا آغاز کیا جائے گا



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv