تازہ تر ین

دھرنے میں شرکت ،پی پی پی کے جمعیت علمائے اسلام (ف) سے راستے جدا ہو گئے

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) یا رہبر کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کی تجویز دے دی۔نجی ٹی وی کے مطا بق دونوں جماعتوں کے درمیان رابطہ ہوا جس میں دھرنے میں شرکت سمیت مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پی پی پی رہنما نیر بخاری کا کہنا تھا کہ جے یو آئی (ف) کے رہنماوں کے پیپلز پارٹی سے متعلق بیان پر افسوس ہوا، اس طرح کے بیانات سے اجتناب کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اے پی سی بلانے کا اختیار مولانا فضل الرحمان کے پاس جبکہ رہبر کمیٹی کے کنوینر اکرم درانی ہیں۔پی پی پی رہنما نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان چاہیں تو اے پی سی یا پھر اکرم درانی رہبر کمیٹی کا اجلاس بلا سکتے ہیں۔انہوں نے تجویز پیش کی کہ مشترکہ حکمت عملی اے پی سی یا رہبر کمیٹی کے اجلاس میں مرتب کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ سنیئر رہنماو¿ں کی بیٹھک سے قبل پیپلز پارٹی پر تنقید کا جواز نہیں بنتا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv