تازہ تر ین

میشا شفیع کے وکیل کی جرح مکمل،گلو کا رہ کے گواہ بیانات قلمبند کرانے کیلئے 7 اکتوبر کو طلب

لاہور(ویب ڈیسک)میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت دعویٰ پر سماعت کے دوران علی ظفر کے بیان پر میشا شفیع کے وکیل کی جرح مکمل ہو گئی،عدالت نے آئندہ سماعت پر میشا شفیع کے گواہ بیانات قلمبند کرانے کیلئے طلب کرلئے۔تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں میشاشفیع کیخلاف علی ظفرکے ہتک عزت دعویٰ پرسماعت ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے سماعت کی،علی ظفر اپنے بیان پر جرح کیلئے سیشن کورٹ پیش ہوئے،علی ظفرکے وکلاعلی سبطین اورحشام احمدخان عدالت پیش ہوئے،میشاشفیع کے وکیل ثاقب جیلانی نے علی ظفرکے بیان پرجرح کی،علی ظفرکے بیان پرمیشاشفیع کے وکیل نے جرح مکمل کرلی، ،علی ظفرکے تمام گواہوں کے بیانات بھی قلمبندہوگئے، عدالت نے آئندہ سماعت پرمیشاشفیع کے گواہ بیانات قلمبندکرانے کیلئے طلب کر لئے،عدالت نے کیس کی سماعت 7 اکتوبرتک ملتوی کردی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv