تازہ تر ین

بے نامی جائیدادیں رکھنے والوں کا گھیرا مزید تنگ، کیسوں کی سماعت کیلیے 3بینچ قائم

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے بے نامی جائیدادیں رکھنے والوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا ہے۔حکومت نے بے نامی جائیدادیں و اثاثے رکھنے والوں کے کیسوں کی سماعت کیلیے 3بینچ قائم کردیے ہیں۔ یہ ایڈوجڈیکیٹنگ اتھارٹی بینچ اسلام آباد،لاہور اور کراچی میں بیٹھیں گے اور کیسوں کی سماعت کریں گے،ان کے دائرہ اختیار کا بھی تعین کردیا گیا ہے جس کے بعد اب ایڈجوڈیکیٹنگ اتھارٹی مکمل طور پر فعال ہوگئی ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ 2017 ئ کے تحت قائم کیے جانے والے ان 3بینچوں میں سے پہلا بینچ اسلام آباد میں قائم کیا گیا ہے۔ یہ بینچ صوبہ خیبرپختونخواہ سمیت اسلام ا?باد کیپیٹل ٹیرٹری اور صوبہ پنجاب کے راولپنڈی ڈویڑن کے بے نامی کے کیسوں کی سماعت کرے گا جبکہ دوسرا بینچ لاہور میں بیٹھے گا اور یہ بینچ راولپنڈی کے سوا باقی پورے پنجاب کی بے نامی جائیدادوں و بے نامی ٹرانزیکشنز و اثاثہ جات سے متعلق کیسوں کی سماعت کریگا۔تیسرا بینچ کراچی میں بیٹھے گا جو پورے صوبہ سندھ اور صوبہ بلوچستان کی بے نامی جائیدادوں و بے نامی ٹرانزیکشنز و اثاثہ جات سے متعلق کیسوں کی سماعت کریگا



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv