تازہ تر ین

لاکھوں میں ا یک زیبرے کا نایاب ”چتکبرا“ بچہ

 

کینیا:(ویب ڈیسک)کینیا کے ”ماسائی مارا نیشنل ریزرو“ میں وائلڈ لائف فوٹو گرافروں راہول سچدیو اور انتونی ٹیرا نے زیبرے کے ایک ایسے بچے کی تصاویر کھینچی ہیں جو ”چتکبرا“ ہے؛ یعنی اس کے جسم پر سفید نشانات ہیں جو دوسرے زیبروں سے بالکل الگ ہیں۔صرف دو دنوں میں زیبرے کے اس چتکبرے بچے کی تصویریں اور مختصر ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔ بعض لوگ انہیں جعلی قرار دے رہے ہیں لیکن جنگلی حیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تصاویر اصلی ہیں اور لاکھوں میں سے کوئی ایک زیبرا اس طرح کا ہوسکتا ہے۔البتہ، دوسرے زیبروں سے مختلف دکھائی دینا کوئی اچھی بات نہیں کیونکہ اس کی وجہ زیبرے میں موروثی خرابی ہوتی ہے جس کے نتیجے میں اس کے جسم پر کالی سفید دھاریاں ٹھیک سے نہیں بن پاتیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv