تازہ تر ین

مولانا فضل الرحمان نے گرفتاری والا کام کیا تو گرفتار کرینگے، وزیرداخلہ

کوئٹہ(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ اگر جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ اور دھرنے کے دوران گرفتاری والا کام کیا تو انہیں گرفتار کریں گے۔کوئٹہ میں وفاقی وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد لانگ مارچ نہیں کرینگے، اگر وہ احتجاج کرنے آرہے ہیں تو احتجاج کریں کوئی انہیں گرفتار نہیں کریگا، لیکن اگر انہوں نے گرفتاری والا کام کیا تو گرفتار کرینگے، تاہم مجھے پورایقین ہے کہ مولانادھرنانہیں دیں گے۔اعجاز شاہ نے کہا کہ بھارت سے بات چیت کرنے کے تمام راستے اپنا لئے مگر کچھ فائدہ نہیں ہوا، بلوچستان میں ناراضگی کی کوئی بات نہیں، بھارت یہاں دہشتگردی کرتا ہے اور کرتا رہے گا، کسی دشمن ملک میں دہشتگردی کرنے کیلئے دشمن ملک لازمی نہیں اپنے بندے بھیجے۔اعجاز شاہ نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی تو ہے اس میں کوئی شک نہیں، وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے کہ عوام کیلئے کام کیا جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv