تازہ تر ین
imarn khan

بھارتی سپریم کورٹ کا کشمیر میں حالات معمول پر لانے کا حکم پاکستانی مؤقف کی تائید ہے

لاہور:(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا نے دیکھ لیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں حالات معمول پر ہونے سے متعلق جھوٹ بولتا رہا۔عمران خان نے کہا کہ آج پاکستان کے مو¿قف کی تائید ہوئی، کشمیریوں کی ہر فورم پر حمایت جاری رکھیں گے، 27 ستمبر کو کشمیر کا سفیر بن کر جنرل اسمبلی میں خطاب کروں گا۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی رہنماو¿ں اور ترجمانوں کا اہم اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا نے دیکھ لیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں حالات نارمل ہونے سے متعلق جھوٹ بولتا رہا۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے مو¿قف کی تائید ہوئی، کشمیریوں کی ہر فورم پر حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوششوں کی بدولت مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوا۔اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سفارتی رابطوں سے اجلاس کو آگاہ کیا اور بتایاکہ دنیا کو بتادیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق پامال کررہا ہے۔خیال رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر میں معمولات زندگی بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گنگوئی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مقامی اخبار کے ایڈیٹر کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں پابندیاں ختم کرنے کے لیے دائر درخواست کی سماعت کی جس میں عدالت نے حکم دیا کہ مقبوضہ کشمیر میں معمولات زندگی جلد سے جلد بحال کرنے کے لیے ہر اقدامات کیے جائیں۔عدالت نے کہا کہ حکومت کو ہر اقدام سے قبل ملکی مفاد کو بھی ذہن میں رکھنا چاہیے۔بھارتی سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ کشمیر میں لاک ڈاو¿ن کے معاملے کو جموں و کشمیر کی ہائی کورٹ کے ساتھ بھی اٹھایا جاسکتا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv