تازہ تر ین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پیرول پر رہا کرنے کا حکم

لاہور (ویب ڈیسک)احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو پیرول پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔شاہد خاقان عباسی کی بہن کی جانب سے تایا کے انتقال پر جنازے میں شرکت کے لیے سابق وزیراعظم کو پیرول پر رہا کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔شاہ خاقان عباسی کی ہمشیرہ نے درخواست میں مو¿قف اختیار کیا کہ شام 5 بجے بجے تایا کا جنازہ ہے، شاہد خاقان کو رہائی دی جائے تو جنازے کا وقت تبدیل کر سکتے ہیں۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ یہ معاملہ عدالت کے دائرہ کار میں نہیں آتا، شاہد خاقان عباسی نیب کی حراست میں ہیں یہ معاملہ نیب کے دائرہ کار میں آتا ہے۔درخواست گزار سعدیہ عباسی نے کہا میں صبح نیب کے دفتر گئی تھی تو کہا گیا کہ عدالت اجازت دے سکتی ہے۔احتساب عدالت کے کہنے پر نیب کے تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے اور اپنا مو¿قف پیش کیا جس پر احتساب عدالت کے جج نے شاہد خاقان عباسی کو پیرول پر رہا کرنے کی اجازت دیدی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv