تازہ تر ین

50 کروڑ سے زائد کرپشن کے ملزم کو جیل میں سی کلاس ملے گی،وزیر قانون

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر قانونی فروغ نسیم نے کہا کہ عمران خان نے سستا انصاف فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا،قوانین بنانے میں سٹیک ہولڈرزسے بھی بات چیت ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ شکایات آرہی تھیں کہ جیل میں بڑی کرپشن کرنے والوں کو سہولیات دی جاتی ہیں لیکن اب نیب میں اگر کسی پر 50 کروڑ سے زائد کرپشن کا الزام ہو تو اس کو جیل میں سی کلاس ملے گی۔وفاقی وزیر قانونی فروغ نسیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قوانین کی تشکیل میں وزیراعظم کی ہدایات ملتی رہتی ہیں،غریب پاکستانی کی سہولت کیلئے قوانین کوتبدیل کیاجارہاہے،بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل کے حل کےلئے قوانین بنائے جارہے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کےلئے نیا قانون لایا جارہا ہے،دیوانی مقدمات کو ڈیڑھ سے دو سال میں مکمل کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ بےنامی جائیدادوں سے متعلق وسل بلورایکٹ لارہے ہیں،وسل بلوورکاقانون بے نامی ٹرانزیکشن کے قانون کے ساتھ لارہے ہیں ، فروغ نسیم نے کہاکہ دیوانی مقدمات کی طوالت کم کرکے ڈیڑھ سال تک لارہے ہیں،خاتون محتسب کا ادارہ لایا جارہا ہے،خواتین کی فلاح وبہبود کےلئے قانون سازی کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ سستا اورفوری انصاف فراہم کرنا عمران خان کا ویڑن ہے،ماضی میں قوانین میں موجود سقم کودورکیا جارہا ہے، صوبوں کوبھی قوانین میں بہتری کیلئے اقدامات کرنےکی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے،قوانین کے نفاذ میں میڈیا کا اہم کردار ہے،وفاقی وزیر نے کہا کہ سپریم کورٹ اورہائیکورٹ میں کورٹ ڈریس کی اتھارٹی سے متعلق قانون لارہے ہیں ، مفادات کے ٹکراو? سے متعلق بھی قانون لایاجارہا ہے،لیگل ایڈاینڈ جسٹس اتھارٹی آرڈیننس بھی لارہے ہیں،جووکیل اورجرمانہ ادانہیں کرسکتااس کیلئے بھی قوانین لارہے ہیں،وکلایاریٹائرڈججزکاپینل بنے گا،اس میں شہادتوں کی ریکارڈنگ ہوگی،انہوں نے کہا کہ معمولی فوجداری مقدمات میں ملوث افراد کی داد رسی کیلئے اقدامات کررہے ہیں، عدالتوں میں ہزاروں کی تعداد میں مقدمات زیرسماعت ہیں، جولوگ عدالتوں میں وکیل نہیں کرسکتے جرمانے نہیں دے سکتے ان کیلئے قوانین بنارہے ہیں،صوبوں کوبھی قوانین میں بہتری لانے کےلئے اقدامات کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ عدالتوں پرمقدمات کا بوجھ کم کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی اورمتبادل نظام لارہے ہیں،بیرون ملک پاکستانیوں کی غیرمنقولہ جائیداد سے متعلق بھی قانون بنائے جارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اورہائیکورٹ میں کورٹ ڈریس کی اتھارٹی سے متعلق قانون لارہے ہیں ، ڈریس کوڈ کے حوالے سے وفاق کی بجائے عدالتوں کواختیارحاصل ہوگا،سپریم کورٹ کودیگرشہریوں کی رجسٹریوں سے منسلک کردیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ کسی آئینی ترمیم کےلئے ہمارے پاس نمبرز پورے نہیں،ہائیکورٹ اورسپریم کورٹ کے ججزکی تبدیلی کے طریقہ کارکیلئے دوتہائی اکثریت چاہیے، اگرلوگ آرٹیکل149میں ایسی کوئی چیزپڑھیں جواس میں نہیں لکھی ہوئی تومیں کیا کرسکتا ہوں،149سے متعلق چیزوں کو کمیٹی نے فائنل کرنا ہے،رضا ربانی نے کہا کہ آرٹیکل 149کےاطلاق کامطلب یہ صوبہ بنانے جارہے ہیں، کراچی کوسندھ سے الگ نہیں ہونےدیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv