تازہ تر ین

کراچی پر غیر آئینی قبضے کی کوشش کی گئی تو حکومت کو گھر جانا پڑے گا:بلاول بھٹو

کراچی (ویب ڈیسک)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا ہے کہ اب ہم اس غیر جمہوری حکومت کو چلنے نہیں دیں گے۔حیدرآباد میں پارٹی رہنماو¿ں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ کل وفاقی وزیر قانون نے کراچی پر قبضے کا پلان پیش کیا، اگر کراچی پر غیر آئینی قبضے کی کوشش کی گئی تو حکومت کو گھر جانا پڑے گا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی بھی صورت میں سندھ کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ غیر آئینی طریقے سے کراچی کو اسلام آباد سے کنٹرول کیا جائے۔انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک چلانا کوئی میچ نہیں ہے، ایسی ہی حرکتوں کی وجہ سے ماضی میں ملک ٹوٹا تھا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ آمر اٹھارویں ترمیم پر حملہ کرتے آ رہے ہیں لیکن ہم نے اٹھارویں ترمیم کے ذریعے 1973 کے اصل آئین کو بحال کرایا، آمروں سے لڑ کر، قربانیاں دے کر آئین بحال کیا اور ہمارے وزیراعظم سندھ میں آ کر کہتے ہیں کہ وفاق 18 ویں ترمیم کی وجہ سے دیوالیہ ہو رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سندھ کوتباہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کراچی پر قبضے کا مذاق کیا جا رہا ہے لیکن پیپلز پارٹی کٹھ پتلی اور غیر جمہوری طاقتوں کے سامنے دیوار کی طرح کھڑی ہو گی، کسی صورت سندھ کے وسائل پر قبضہ نہیں ہونے دیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv