تازہ تر ین

حضرت امام حسینؓ کی لازوال قربانیوں بارے دنیا بھر کی طرح پا کستان میں بھی یوم عاشور کے جلوس اختتام پذیر

اسلام آباد(ویب ڈیسک): دنیا کے دیگر ممالک کی طرح ملک بھر میں حضرت محمد مصطفیٰ کے نواسے حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانیوں کی یاد میں یوم عاشور کے موقع پر مختلف شہروں سے جلوس نکالے گئے۔یوم عاشور کے موقع پر علمائے کرام، ذاکرین، مشائخ عظام اور مفتیان کرام نواسہ رسول ﷺحضرت امام حسینؓ اوران کے ساتھیوں کی لازوال قربانیوں اور فلسفہ شہادت پہ روشنی ڈالی۔مختلف شہروں سے یوم عاشور کے موقع پر شبیہ ذوالجناح اور شبیہ علم کے جلوس برآمد ہوئے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں شہر کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوکر امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوا۔راولپنڈی میں مرکزی جلوس امام بارگاہ عاشق حسین، امام بارگاہ کرنل مقبول اور ٹائروں والی امام بارگاہ سے برآمد ہوکر اور اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv