تازہ تر ین

یو ایس اوپن: دفاعی چیمپئن نواک جوکووچ انجری کا شکار ہوکر ٹائٹل سے دستبردار

نیویارک(ویب ڈیسک)یو ایس اوپن کے میچ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے نواک جوکووچ ایونٹ سے باہر ہوگئے جبکہ اس کے ساتھ ہی وہ اپنے ٹائٹل سے بھی دستبردار ہوگئے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق عالمی نمبر ایک سربیا کے نواک جوکووچ سوئٹزرلینڈ کے اسٹن واورینکا کے خلاف میچ ادھورا چھوڑ کر چلے گئے تھے۔سربیا کے نواک جوکووچ میچ کے ابتدائی 2 سیٹ 4-6 اور 5-7 سے اپنے نام کر چکے تھے جبکہ آخری سیٹ میں بھی انہیں 1-2 سے برتری حاصل تھی تاہم وہ اچانک کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے۔انجری شدید ہونے کی وجہ سے دفاعی چیمپئن میچ سے دستبردار ہوگئے اس کے ساتھ ہی وہ اپنے ٹائٹل سے بھی دستبردار ہوگئے ہیں۔اپنی انجری سے متعلق نواک جوکووچ کا کہنا تھا کہ ’کسی بھی انجری کی وجہ سے زندگی نہیں رکتی، وہ چلتی رہتی ہے‘۔خیال رہے کہ سربیئن اسٹار کو یو ایس اوپن کے آغاز سے ہی کندھے میں تکلیف کا سامنا رہا ہے جس نے اب تک کے میچز میں انہیں بہت پریشان کیا۔نواک جوکووچ کا کہنا تھا کہ ’چند ہفتوں سے اس تکلیف کا سامنا ہے، کبھی اس میں کمی آجاتی ہے اور کبھی شدید درد کا سامنا رہتاہے تاہم ایسے میں درد کو فوری ختم کرنے کے لیے مخلتف ادویات اور طریقہ کار بھی استعمال کیے‘۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نے کہا کہ کبھی کھبار یہ طریقہ کار کارآمد ہوتے تھے جبکہ کبھی ان سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا تھا، تاہم اس کا احساس اس وقت ہی ہوتا تھا جب آپ کو یہ محسوس ہوجائے کہ اب آپ میں ٹینس گیند کو ہٹ کرنے کی ہمت نہیں ہے‘۔تاہم سربیئن اسٹار نے اپنی انجری کی نوعیت کے حوالے سے بات کرنے سے انکار کردیا، جس کی وجہ سے انہیں دوسرے راﺅنڈ میں جوان اگنیشیو کے خلاف میچ میں تکلیف کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔نواک جوکووچ کا کہنا تھا کہ ’میں آپ لوگوں کو بتا چکا ہوں کہ میں دستبردار ہوگیا ہوں، انجری میرے بائیں کندھے میں ہوئی ہے، میرے پاس اس سے زیادہ بات کرنے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے‘۔تین مرتبہ یو ایس اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والے نواک جوکووچ نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ ’میں اپنی انجری کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتا‘۔سوئٹزر لینڈ کے حریف کے ساتھ مقابلے سے قبل انہیں ادویات دی گئی تھیں، تاہم دوران میچ انہیں مزید تکلیف کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے وہ گرینڈ سلام ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئے۔نواک جوکووچ کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے بہت ہی مایوس کن ہے کیونکہ نہ تو وہ پہلے شخص ہیں جو انجری کا شکار ہوکر کسی بھی اسپورٹس کے اتنے بڑے ایونٹ سے باہر ہوئے ہیں اور نہ ہی آخری شخص ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں ٹینس کورٹ سے باہر ہوگیا ہوں، بس اس وجہ سے مجھے بہت زیادہ تکلیف ہوئی ہے، تاہم میں جانتا ہوں کہ زندگی اسی طرح چلتی رہتی ہے۔خیال رہے کہ نواک جوکووچ اس سے قبل رواں برس آسٹریلین اوپن اور ومبلڈن ٹائٹل جیت چکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 16 گرینڈ سلام ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv