تازہ تر ین

محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور 10 ستمبر کو ہوگا

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، جس کے ساتھ ہی نئے اسلامی سال 1441 کا آغاز بھی ہوگیا۔کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کی صدارت میں ہوا، جس میں ملک کے مختلف حصوں سے چاند دکھنے کی شہادتیں موصول ہوئیں، جس کے بعد باقاعدہ اعلان کیا گیا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق یکم محرم الحرام 1441 ہجری اتوار یکم ستمبر کو ہوگی جبکہ یوم عاشور (10 محرم) منگل 10 ستمبر کو ہوگا۔واضح رہے کہ حکومت سندھ نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی تھی۔تاہم اس پابندی کا اطلاق خواتین، 12 سال سے کم عمر بچوں، بزرگ شہریوں، صحافیوں اور باوردی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سمیت ضروری خدمات فراہم کرنے والے ملازمین پر نہیں ہوگا۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ کرمنل پروسیجر کوڈ کی دفعہ 144 کے تحت یہ پابندی لگائی گئی۔اس کے علاوہ محرم الحرام کے جلوس، مجالس اور تعزیے کے علاوہ 5 افراد یا اس سے زائد کے ایک ساتھ اکٹھے ہونے پر پابندی لگائی گئی ہے، اس کے ساتھ ساتھ قابل اعتراض یا اشتعال انگیز وال چاکنگ، پوسٹرز، بینرز وغیرہ بھی لگانا ممنوع ہے۔علاوہ ازیں صوبائی حکومت نے یکم سے 10 محرم تک پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باوردی اہلکاروں کے علاوہ صوبے میں ہر قسم کے اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کردی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv