تازہ تر ین

ایک ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 1677 پوائنٹس کی کمی

کراچی: (ویب ڈیسک) ایک ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 1677 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ڈالر کے ریٹ 70 پیسے تک کم ہوگئے۔کارباری ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں حصص کے خریداروں کے مقابلے میں شیئرز فروخت کرنے والوں کا پلڑا بھاری رہا۔ پانچ روز میں مارکیٹ 1677 پوائنٹس کمی کے بعد 29 ہزار 672 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔ 100 انڈیکس 5 اعشاریہ 4 فیصد گراوٹ کا شکار رہا۔اس طرح سرمایا کاروں کے 258 ارب روپے ڈوب گئے، اس عرصہ میں بیرونی سرمایا کاروں نے 9 لاکھ 70 ہزار ڈالر مالیت کے شیئرز خریدے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق پاک بھارت کشیدگی، کمپنیوں کی نجکاری سے متعلق حکومتی فیصلے، ریکارڈ بجٹ خسارہ اور دیگر خبروں کے اثرات سٹاک مارکیٹ پر دیکھنے میں آئے۔دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر 66 پیسے کمی کے بعد 156 روپے 86 پیسے پر بند ہوا، دو ماہ کے دوران انٹربینک میں ڈالر 7 روپے 39 پیسے سستا ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی ایک ہفتے کے دوران 70 پیسے کمی کے بعد 157 روپے 20 پیسے میں فروخت ہوئی۔دو ماہ میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے 80 پیسے سستا ہوا، ڈالر کے ریٹ کم ہونے سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 700 ارب روپے سے زائد کمی کا امکان ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv