تازہ تر ین

تعلیمی وظائف ،لیپ ٹاپ کے نام پر ماہا نہ کروڑوں لوٹنے والے جعلساز نیٹ روک کا انکشاف

ملتان(سیدمہدی گردیزی) پاکستان کے مختلف شہروں میں جعلسازی کے ایک ایسے نیٹ ورک کاانکشاف ہواہے جومستحق طلباءوطالبات کو تعلیمی وظائف اور لیپ ٹاپ دینے کے بہانے رجسٹریشن فیس کی مدمیں ہرماہ کروڑوں روپے لوٹ رہے ہیں نہ کسی کو وظیفہ ملتا ہے نہ لیپ ٹاپ ملتا ہے اورطلباءوطالبات رجسٹریشن کرواکر انتظار کرتے کرتے بالآخر پیچھاکرنا چھوڑ دیتے ہیں۔ مستحق طلباءوطالبات کولوٹنے کے لئے اسلام آباد کے ایک نجی ادارے ایس ٹی ایس( سٹینڈر ٹیسٹ سروس) نے سوشل میڈیا پر ایک اشتہار اپ لوڈکیاہے اس اشتہارمیں واضح طور پر لکھاگیاہے کہ طلباءوطالبات کےلئے ایس ٹی ایس سکالرشپ/ لیپ ٹاپ سکیم 2019-20ءشروع کی گئی ہے۔ سٹینڈر ٹیسٹنگ سروس اسلام آباد کی طرف سے صوبہ پنجاب میں سکالرشپ اورلیپ ٹاپ سکیم سیشن 2019-20ءکے تحت میٹرک، انٹرمیڈیٹ اورڈی اے ای کے طلباءوطالبات سے درخواستیں درکار ہیں ۔درخواست فارم اورمعلومات ویب سائٹ www.stsi.org.pk پردستیاب ہیں۔ صرف آن لائن درخواستیں قبول ہوں گی۔ یعنی کوئی بھی طالب علم خودان کے آفس جاکر درخواست فارم جمع نہیں کرواسکتا ہے۔ اس پروگرام میں اہلیت کےلئے میٹرک کے طلبا ءوطالبات، انٹرمیڈیٹ، ڈی اے ای اورپنجاب کا ڈومیسائل ہوناضروری ہے۔ سکالرشپ کےلئے مدت ایک سال اور سالانہ 10ہزارمقررکیاگیاہے جبکہ درخواست گزار 25سوروپے کاچالان فارم بینک الحبیب میں اکاو¿نٹ نمبر 22697930470303 میں جمع کرائیں گےجبکہ لیپ ٹاپ کےلئے امیدوار 395 روپے جمع کروائیں گے۔ اس طرح اگرپنجاب سے صرف 10 ہزار طلباءوطالبات اگر25سوروپے فی کس جمع کروائیں تو 2کروڑ50لاکھ روپے ان طلباءوطالبات سے باآسانی لوٹ لیاجائے گاجبکہ سوشل میڈیا پرچلنے والے اس اشتہار پر محمدعلی شان ایوب نے لکھتے ہوئے کہاہے کہ اس ادارے نے اس سے قبل بھی یہی سکیم شرو ع کی تھی جس کو فیز ون کانام دیاگیاتھا اور 19 جولائی کو انٹرویوز لاہور ای بی ایل کالج فیصل ٹاو¿ن میں ہوئے تھے مگرتاحال ان مستحق طلباءوطالبات کونہ توکوئی لیپ ٹاپ ملا اور نہ ہی سکالرشپ دی گئی جبکہ ان سینکڑوں طالب علموں سے کروڑوں روپے بٹورلیے گئے ہیں۔ اس پرائیویٹ ادارے ایس ٹی ایس نے فارم پر جو2رابطہ نمبردیئے ہیں وہ بھی بندہوتے ہیں جبکہ طالب علم کے مطابق ان کوای میل متعددبار کی گئیں مگراس کابھی کوئی جواب نہیں دیاجاتا ہے۔ پنجاب کے مختلف کالجوں نے بھی اپنی ویب سائٹ اورسوشل اکاو¿نٹس پراس اشتہار کواپ لوڈکیاہے جسکی وجہ سے طلباءوطالبات پریشانی کاشکار ہیں مگراس تمام فراڈ کو دیکھنے کے باوجود ایف آئی اے کاسائبرکرائم سیل نہ توحرکت میں آیا اور نہ ہی محکمہ ایجوکیشن نے اس بارے کوئی شکایت درج کروائی ہے۔ پنجاب سے تعلق رکھنے والے متعدد طلباءوطالبات نے روزنامہ ”خبریں“ کی ہیلپ لائن پرفون کے ذریعے اپنا احتجاج نوٹ کرواتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت اورایف آئی اے سائبرکرائم سیل کوچاہیے کہ اس لوٹ مار کوفوری بندکرائیں اور ان کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv