تازہ تر ین

” کشمیر آور “ کل ، وزیراعظم کی کال پر فنکار بھی پُر جوش ، رابی پیرزادہ ، شہزاد رائے ، فخر عالم بھی میدان میں آ گئے

کراچی(ویب ڈیسک ) وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جمعے کے روز کشمیر آور منانے کے لیے شوبز فنکار بھی میدان میں آگئے۔وزیراعظم پاکستان نے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کل جمعہ کے روز پورے ملک میں کشمیر آور منانے کا اعلان کیا ہے۔کشمیر آور کل 12 بجے سے شروع ہوکر ساڑھے 12 بجے تک جاری رہے گا جس کے دوران پاکستان اور کشمیر کا قومی ترانہ بجایاجائے گا۔ ترانہ بجانے کے دوران 12 بجے سے لے کر 12 بج کر 5 منٹ تک تمام گاڑیاں اور عوام کھڑے ہوکر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کریں گے۔جمعہ کے روز جہاں پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کرے گی وہیں شوبز سے وابستہ فنکاروں نے بھی کل کشمیر آور منانے کا اعلان کیا ہے اور لوگوں سے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے گھروں سے نکلنے کی درخواست کی ہے۔

گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں وزیراعظم کے اس اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جمعے کو 12 بجے لبرٹی راﺅنڈ اباﺅٹ میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا ثبوت دینے کے لیے آئیں گی۔ انہوں نے تمام لوگوں سے درخواست کی ہے کہ سب لوگ ان کا ساتھ دیں۔

گلوکار شہزاد رائے نے بھی ٹوئٹر پرکشمیر آور منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کراچی میں ایس ایم بی فاطمہ جناح اسکول کی 2500 طالبات کے ساتھ کشمیر آور منائیں گے۔ انہوں نے تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ان کے ساتھ شامل ہوں۔ اس کے ساتھ وہ 6 ستمبر کو شہدا کے ورثا سے ملاقات کریں گے اور بہت جلد ایل او سی کا دورہ بھی کریں گے۔

نامور پاکستانی گلوکار، اداکار اورمیزبان فخر عالم نے بھی جمعے کے روز کشمیر آور منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو یاد دلائیں کہ ہمیں انسانی تکالیف کے دوران خاموش نہیں رہنا چاہئے۔ جب کہ اداکار فیصل قریشی نے فخر عالم کا ٹویٹ ری ٹویٹ کرکے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا اعلان کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv