تازہ تر ین

‘آئیں وزیراعظم کی کال پر بطور قوم ایک گھنٹہ کشمیر کیلئے نکالیں،آفریدی کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے منصوبہ

لاہو ر (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راو¿نڈر شاہد خان آفریدی نے بھارتی ظلم و جبر کے شکار کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے اپنا منصوبہ پیش کردیا۔بھارت نے 5 اگست کو آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کرکے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے برخلاف کشمیر کو بھارت کا حصہ بنالیا تھا۔اس اقدام کیخلاف کشمیریوں کی جانب سے بھرپور احتجاج کے خوف سے بھارت نے 4 اگست کو ہی وادی بھر میں سخت کرفیو نافذ کردیا تھا جبکہ اضافی فوجی دستے نافذ کرکے مقبوضہ جموں و کشمیر کو جیل میں تبدیل کردیا ہے۔سخت ترین کرفیو کے باوجود کشمیری اس بھارتی اقدام کیخلاف موقع ملتے ہیں سڑکوں پر نکل رہے ہیں لیکن قابض افواج انہیں پیلیٹ گنز اور آنسو گیس کی شیلنگ سے نشانہ بنارہے ہیں جس کی وجہ سے اب تک 10 کے قریب افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔
گزشتہ دنوں پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان نے بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا تھا اور بھارتی مظالم کی مذمت کی تھی۔اب پاکستان کے اسٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی نے بھی کشمیریوں کی حمایت کیلئے اپنا منصوبہ پیش کردیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ‘آئیں وزیراعظم کی کال پر بطور قوم ایک گھنٹہ کشمیر کیلئے نکالیں’۔شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ جمعے کے روز 12 بجے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مزار قائد پہنچیں گے۔ انہوں نے اپنے پرستاروں سے اپیل کی کہ وہ بھی ان کا ساتھ دینے کیلئے مزار قائد پہنچیں۔آفریدی نے مزید کہا کہ 6 ستمبر یوم دفاع کو وہ ایک شہید کے گھر جائیں گے جبکہ جلد ہی وہ لائن آف کنٹرول کا دورہ بھی کریں گے۔علاوہ ازیں پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر جاوید میاں داد نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ جلد امن کا پیغام لے کر لائن آف کنٹرول کا دورہ کریں گے۔جاوید میاں داد نے کہا کہ جو بھی شخص ان کے ساتھ آنا چاہے آسکتا ہے، ہم ایل او سی پر امن کیلئے پرچم لہرائیں گے اور دنیا کو بتائیں گے کہ ہم امن چاہتے ہیں اور کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv