تازہ تر ین

کشمیر پر پاکستان کے علاوہ کوئی ملک نہیں بات کر رہا،کسی کی تجارت ہے تو کسی کے ذاتی مفاد،کشمیری اور پاکستانی یہ جنگ مل کر لڑیں گے۔ سید علی گیلانی کا ٹویٹ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کشمیر پر پاکستان کے علاوہ کوئی ملک نہیں بات کر رہا۔ کسی کی تجارت ہے تو کسی کے ذاتی مفاد،کشمیری اور پاکستانی یہ جنگ مل کر لڑیں گے۔

ایک اور میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سید علی گیلانی نے تمام لوگوں ، سرکاری ملازمین، افسروں اور پولیس اہلکاروں پر زوردیا ہے کہ وہ بھارتی تسلط سے مکمل آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔پانچ اگست کو بھارت کی طرف سے جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعدکشمیرمیڈیا سروس کو اتوار کو موصول ہونے والے پہلے باضابطہ بیان میں سیدعلی گیلانی نے کہا کہ ہمارے پاس مقابلہ کرنے کے سوا کوئی متبادل راستہ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر بھارت اپنی پوری فوج بھی مقبوضہ کشمیر لے آئے تب بھی کشمیر ی عوام اپنے حقوق اور آزادی کی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہونگے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین نے کہاکہ بھارت کے تمام تر منفی ہتھکنڈوںکے باوجود مسئلہ کشمیر دنیا بھر میںپہلے سے زیادہ گونج رہا ہے جس کا واضح ثبوت کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا حالیہ اجلاس اور کشمیر یوں کے موقف کی بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں پذیرائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ ان کی بڑی کامیابی ہے کہ حق خودارادیت کے لیے جدوجہد اور کشمیریوں کے سیاسی موقف کا منصفانہ ہونے کے سوا اب کوئی بیانیہ نہیں رہا۔انہوں نے کہاکہ یہ تمام طبقوں کے لیے آخری سنہری موقع ہے کہ وہ بھارتی تسلط سے مکمل آزادی کے لیے کشمیری عوام کی جدوجہدمیں شامل ہوجائیں۔ سید علی گیلانی نے کہا کہ حق و صداقت اور یکجہتی کے سامنے اسلحہ اور گولہ بارود نے ہمیشہ شکست کھائی ہے۔ حریت چیئرمین نے کہا کہ صبر، حوصلہ اورنظم وضبط ایک نہتی قوم کے وہ ہتھیار ہیں جن سے وہ بڑی سے بڑی فوجی طاقت کو زیر کر سکتی ہے۔ انہوںنے بیرونی ممالک میں مقیم کشمیر یوں پربھی زوردیا کہ وہ دنیا بھر میں کشمیریوں کے سفیر بن کر جدوجہد آزادی میں اپنا کردار ادا کریں۔ دریں اثناءقابض انتظامیہ نے مسلسل21ویں روز بھی وادی کشمیر میں کرفیو اور دیگر سخت پابندیاں جاری رکھیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv