تازہ تر ین

مصباح پی سی بی کرکٹ کمیٹی سے مستعفی

لاہور: (ویب ڈیسک)سابق کپتان مصباح الحق نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کرکٹ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق مصباح الحق نے کمیٹی رکن کی حیثیت سے استعفیٰ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کو ملاقات کے دوران پیش کیا۔مصباح الحق کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ کے ہیڈ کوچ کے لیے آج باضابطہ طور پر درخواست جمع کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں اس عہدے کے لیے کئی نامور افراد دلچسپی رکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی تعیناتی کے لیے سخت مقابلے کی توقع ہے۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ درخواست جمع کروانے سے قبل میرا نام گردش کرنا دلچسپ امر تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv