تازہ تر ین

اکھنڈ بھارت صرف پاکستان اور بنگلہ دیش تک محدود نہیں، اس میں افغانستان ، ملائیشیا اور انڈونیشیا سمیت کون سے ممالک شامل ہیں؟

لاہور (ویب ڈیسک) بھارت میں ہندو توا کی جماعتوں کی جانب سے اکھنڈ بھارت کا نعرہ لگایا جاتا ہے اور پاکستان پر قبضے کی خواہش کا اعلانیہ اظہار کیا جاتا ہے۔ آخر یہ اکھنڈ بھارت کیا ہے اور اس کے نقشے میں کون کون سے ممالک شامل ہیں؟۔5 اگست کو مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے اسے 2 حصوں میں تقسیم کیا گیا تو اس پر ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے رہنما سنجے راوت نے لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا ’ آج جموں و کشمیر لیا ہے، کل بلوچستان اور آزاد کشمیر لیں گے، مجھے وشواس (یقین) ہے دیس کے پردھان منتری (وزیر اعظم) اکھنڈ ہندوستان کا سپنا پورا کریں گے۔‘اکھنڈ بھارت کے بارے میں اکثر لوگوں یہی سمجھتے ہیں کہ یہ 1947 کی تقسیم سے پہلے کے متحدہ ہندوستان پر مشتمل ہے جو غلط ہے کیونکہ اکھنڈ بھارت کئی ملکوں کو اپنی لپیٹ میں لیتا ہے۔ہندو توا کے اکھنڈ بھارت کے نظریے میں جنوبی ، مشرقی اور وسطی ایشیا کے وہ ممالک شامل ہیں جن میں ہندو ازم یا بدھ مت موجود ہے۔ اکھنڈ بھارت کے نقشے میں انڈیا، پاکستان، بنگلہ دیش، کشمیر، تبت، نیپال ، بھوٹان، افغانستان، سری لنکا، برما اور انڈو نیشیااور ملائیشیا کے کچھ حصے شامل ہیں۔ہندو انتہا پسند ’ اکھنڈ بھارت‘ نظریے کے تحت انڈیا کی سرحدوں کو تین صدی قبل کی ریاست ہندوستان بنانا چاہتے ہیں۔ تین صدی قبل مسیح میں چندر گپت موریہ ہندوستان کے حکمران تھے اور ان کی حکومت کی سرحدیں جہاں تک پھیلی ہوئی تھیںوہیں تک دوبارہ انڈیا کی حکمرانی کو پھیلانا ہی اکھنڈ بھارت یا غیر منقسم ہندوستان کا نظریہ ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv