تازہ تر ین

محمد عامر کو خصوصی رعایت ملنے پر سلمان بٹ بھی پھٹ پڑے،قومی ٹیم کیلئے زیر غور نہ لانے کی وجوہات شہریاراور سیٹھی ہی بتا سکتے ہیں:سلمان بٹ

لاہور(ویب ڈیسک) سلمان بٹ نے ماضی کے بورڈ حکام پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر دیا۔ایک انٹر ویو کے دوران صرف محمد عامر کو خصوصی رعایت دینے کے سوال پرسلمان بٹ نے کہا کہ میری 5سال کی سزا مکمل ہوگئی تھی، ہرسال ڈومیسٹک کرکٹ میں تسلسل کے ساتھ عمدہ کارکردگی کا بھی مظاہرہ کیا، میرے معاملے میں امتیازی سلوک کیوں کیا گیا، اس کا جواب سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان اور نجم سیٹھی ہی دے سکتے ہیں کہ کیوں ایک کھلاڑی کیلئے الگ اور دوسروں کیلئے الگ رویہ رکھا گیا۔انھوں نے کہا کہ میں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی ذاتی کارکردگی کے حوالے سے کوئی کسر نہیں چھوڑی، کوئی بھی سمجھ سکتا ہے کہ میری ٹیم میں جگہ بنتی ہے یا نہیں، ورلڈکپ میں پاکستان صرف 3 اوپنرز کے ساتھ گیا۔ٹیسٹ میچز میں مسلسل شکستیں ہورہی ہیں لیکن کسی نے کچھ بھی تبدیل نہیں کرنا چاہا،امید ہے کہ نئی مینجمنٹ میرٹ پر فیصلے کرے گی۔سلمان بٹ نے کہا کہ ماضی میں ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز کو نظر انداز کرتے ہوئے من پسند فیصلے کیے جاتے رہے، امید ہے کہ اب ایسا نہیں ہوگا، ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھانےوالوں کو ترجیح دیں تب ہی نیا سسٹم کامیاب ہوسکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان نے خوش قسمتی سے اپنی 75فیصد کرکٹ یواے ای میں کھیلی،ایک ہی جیسے کرکٹرز کھیل رہے ہیں،کیا میں نے ماضی میں ہر طرح کی کنڈیشنز میں اچھی کارکردگی نہیں دکھائی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv