تازہ تر ین

جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کی کل سماعت سپریم کورٹ فیصلہ سنائیگی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کیس کا فیصلہ کل سنائے گی،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے 20 اگست کو کیس کافیصلہ محفوظ کیاتھا۔واضح رہے کہ 20 اگست کو وفاقی تحقیقات ادارے (ایف آئی اے)نے جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل پررپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی تھی جس میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں ،رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے ویڈیوکافرانزک آڈٹ بھی کرالیاہے ،رپورٹ کے مطابق جج ارشدملک نے 2 ماہ میں 2 عمرے کئے،ارشدملک 23 مارچ سے 4 اپریل 2019 تک سعودی عرب میں رہے،ارشدملک 28 مئی سے 8 جون تک دوبارہ سعودی عرب میں رہے،رپورٹ کے مطابق ارشدملک کی 03-2002 میں بنائی گئی ویڈیوسے مریم نوازنے اظہارلاتعلقی کیا،رپورٹ کے مطابق جج کی مبینہ ویڈیو 2003 میں ملزم میاں طارق نے بنائی،ویڈیو کے حوالے سے احسن اقبال،خواجہ آصف،عطااللہ تارڑسے بھی تفتیش کی گئی،تینوں رہنماؤں نے بھی شہبازشریف والاموقف اپنایا،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ارشدملک کی ویڈیوناصربٹ نے ان کے گھرمیں ریکارڈکی،نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کیس کا فیصلہ کل سنائے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv