تازہ تر ین

پی آئی اے کی پہلی حج پرواز 166 حجاج کرام کو لےکر کراچی پہنچ گئی

کراچی(ویب ڈیسک) پی آئی اے کی پہلی حج پرواز 166حجاج کرام کو لے کر کراچی پہنچ گئی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی سعودی عرب سے پاکستان کیلئے بعد از حج پروازوں کا آغاز ہو گیا، کراچی کیلئے پہلی خصوصی حج پرواز ہفتے کی شام ساڑھے 6 بجے جناح ٹرمینل پر پہنچی، جس کے ذریعے 166حجاج کرام سعودی عرب سے پہنچے۔کراچی کیلئے پہلی حج پرواز کی آمد پر پی آئی اے کے سٹیشن منیجرسمیت سینئر افسران نے حجاج کرام کا استقبال کیا، حجاج کرام کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن کے بعد از حج آپریشن کے دوران جدہ اور مدینہ منورہ سے 290 خصوصی اور شیڈول پروازیں چلائے گی، جس کے ذریعے 82 ہزار سے زائد حجاج کرام کو اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، سیالکوٹ، ملتان، کوئٹہ اور فیصل آباد پہنچایا جائے گا، بعد از حج آپریشن کا اختتام 14 ستمبر کو ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv