تازہ تر ین

اداکار محسن عباس کی عبوری ضمانت میں 28 اگست تک توسیع

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کی مقامی عدالت نے امانت میں خیانت اور سنگین نتائج کی دھمکیوں کے مقدمے میں نامزد اداکار محسن عباس کی عبوری ضمانت میں 28 اگست تک توسیع کر دی، عدالت نے ا?ئندہ سماعت پر تفتیشی سے مکمل رپورٹ طلب کر لی۔ایڈیشنل سیشن جج عظیم شیخ نے اداکار محسن عباس کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ محسن عباس اور انکی اہلیہ فاطمہ سہیل کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے، تفتیشی رپورٹ کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ عدالت مکمل رپورٹ جمع کرانے کیلیے مہلت دے۔محسن عباس کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بیوی نے مخالفین کے ساتھ ملکر جھوٹے مقدمے میں نامزد کرایا ہے لہذا عدالت ضمانت منظور کرنے کا حکم دے، عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر اداکار محسن عباس کی عبوری ضمانت میں 28 اگست تک توسیع کرتے ہوئے تفتیشی افسر سے مکمل رپورٹ طلب کر لی۔اداکار محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے انکے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں امانت میں خیانت اور سنگین نتائج کی دھمکیوں کا مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv