تازہ تر ین

شاہد خاقان عباسی بری طرح پھنس گئے، ریمانڈ میں مذید توسیع

اسلام آباد(ویب ڈیسک )نیب کورٹ اسلام آبادنے ایل این جی سکینڈل میں گرفتار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کردی اور انہیں 29 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق نیب کی ٹیم نے ایل این جی سکینڈل میں گرفتار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ریمانڈ مکمل ہونے احتساب عدالت میں پیش کردیا اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، کمرہ عدالت میں شاہد خاقان عباسی سے خواجہ آصف،مریم اورنگزیب اورمصدق ملک نے ملاقات کی،دوران سماعت جج محمد بشیر نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ مزید کتنا ریمانڈ چاہیے،نیب پراسیکیوٹر نے استدعا ہے کہ 14 روز کا مزید ریمانڈ چاہئے،شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جتنا چاہتے ہیں ریمانڈ دے دیں،دوران تفتیش دستاویزات مانگ لیتے ہیں،جو سوالات پوچھ لیتے ہیں،ان کاجواب دے دیتا ہوں،جج محمد بشیر نے کہا کہ 14 روز کاریمانڈ دے دیتا ہوں، تفتیش مکمل کرنے کی کوشش کریں،نیب کورٹ اسلام آباد نے شاہد خاقان عباسی کا14روزہ ریمانڈ منظورکرلیااور سابق وزیراعظم کو 29 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv